پشاور ایئر پورٹ پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ،2افراد زخمی
پشاور (آئی این پی) باچاخان ایئر پورٹ پر ایک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ہفتہ کو ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق باچاخان ایئر پورٹ پر ایک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں رن وے کے قریب پہنچ گئیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بذریعہ ایمبولینس اسپتال منتقل کیا گیا۔فوری طور پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔