عوام دھاندلی زدہ الیکشن قبول نہیں کریں گے،آصف کرمانی

عوام دھاندلی زدہ الیکشن قبول نہیں کریں گے،آصف کرمانی

اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو عوام قبول نہیں کریں گے،عوام اپنے ووٹ پر کڑا پہرہ دیں اور دھاندلی کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں۔ ایک بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے مزید کہا نواز شریف اور مریم نواز بہادری اور حوصلے سے جیل کاٹ ر ہیں،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا سیاست میں غیر اخلاقی اور نا شائستہ زبان کے بانی عمران خان اور اسکے حواریوں کی سیاست 25 جولائی کو اپنے انجام کو پہنچ جائے گی،دھاندلی زدہ الیکشن کو عوام قبول نہیں کریں گے،عوام 25 جولائی کو ووٹ ڈالنے ایسے نکلیں جیسے جمعہ کی نماز کے لئے نکلتے ہیں ۔عوام اپنے ووٹ پر کڑا پہرہ دیں اور دھاندلی کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں۔

آصف کرمانی

مزید : علاقائی