ملکی برآمدات میں اضافہ اچھی خبر ہے:میاں مصباح الرحمن

ملکی برآمدات میں اضافہ اچھی خبر ہے:میاں مصباح الرحمن

لاہور (کامرس رپورٹر) نگران وفاقی وزیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل ، انڈسٹریز اور پروڈکشن میاں مصباح الرحمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں توانائی کا یکساں ٹیرف لاگو کرنے کے معاملے پرنگران وزیراعظم سے بات ہوئی اور انہوں نے اس پر اتفاق کیا ہے، کاروباری آسانیاں پیدا کرنے اوربرآمدات و درآمدات سے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لیے تیز تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل، میاں محمد اشرف، طارق حمید، شیخ محمد آصف، محمد علی میاں، میاں مظفر علی، فاروق افتخار، سہیل لاشاری، امجد علی جاوا، شفقت سعید پراچہ، ابوذر شاد، کاشف انور،ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ، ڈی جی ٹی او وقار شاہ ،ڈی جی ٹی ڈیپ محمد ریاض اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ میاں مصباح الرحمن نے کہا کہ درآمدی گیس کی زیادہ قیمت اور ملک بھر میں گیس کے یکساں ٹیرف کے نفاذ کے متعلق نگران وزیراعظم سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے رواں سال کو ایکسپورٹ ایئر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے نئی منڈیوں پر توجہ دی جارہی ہے، جنوبی امریکہ میں مقابلہ سخت ہونے کی وجہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات جو پچھلے کئی سالوں سے پریشان کن تھیں ان میں اضافہ اچھی خبر ہے، انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور ترجیحی تجارت کے موجودہ معاہدوں کی تجدید اور نئے معاہدوں پر بھی کام جاری ہے۔

مزید : علاقائی