صدارتی انتخاب آئندہ ماہ اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونگے

صدارتی انتخاب آئندہ ماہ اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونگے

اسلام آباد (صباح نیوز)ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، جبکہ صدر ممنون حسین کے عہدے کی مدت8 ستمبر کو پوری ہو جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی اسمبلیوں کا حلف کے بعد پہلا کام صدارتی انتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی انتخا با ت 8جولائی سے 8اگست کے درمیان ہونا تھے، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا ۔ عا م انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جبکہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم ،سپیکر ،ڈپٹی سپیکر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کابینہ تشکیل دی جائے گی جس کے بعد صدر مملکت کا انتخاب کیاجائیگاجبکہ صدر مملکت کے انتخاب کے بعد چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل کئے جائیں گے۔واضح رہے اسمبلیاں موجود نہ ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے ایک ماہ کے اندر صدارتی انتخاب کرانا ہوتا ہے۔

صدارتی انتخاب

مزید : علاقائی