اسد عمر کی کارنرمیٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج

اسد عمر کی کارنرمیٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج

  

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراسد عمر کی کارنرمیٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ تھانا رمنا میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پی ٹی آئی امیدواراسد عمر کی کارنرمیٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ تھانا رمنا میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران مسلم لیگ ن کی چند گاڑیاں ریلی کے پاس سے گزریں اور پولیس نے گاڑ یوں کوممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظرروک دیا تھا لیکن گاڑیوں کو روکنے کے دوران نامعلوم جانب سے ایک فائر ہوااور تھوڑی دیر بعد دوسری طرف سے چار فائر ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک مقدمے میں نہ کسی کو نامزد کیا گیا اور نہ کوئی گرفتاری ہوئی ہے ۔

مقدمہ درج

مزید :

علاقائی -