مجبوری ہے الیکشن کے دوران بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

مجبوری ہے الیکشن کے دوران بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

  

کراچی (آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اس مرتبہ مساوات کی بات کی ہے،ایک مرتبہ پھرسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی،مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں۔ ہفتہ کو ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کیخلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کراچی کی عدالت میں ہوئی جس میں وہ پیش ہوئے۔اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سمجھتا ہو ں کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں، میں اپنے اور اہلیہ کے علاج کے لیے بیرون ملک جارہا ہوں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں۔

ڈاکٹر عاصم

مزید :

علاقائی -