چین اور پاکستان کیساتھ جنگ خارج ازمکان نہیں، بھارت

چین اور پاکستان کیساتھ جنگ خارج ازمکان نہیں، بھارت

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے ایک بار پھر دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان اور چین کیساتھ سرحدی کشیدگی میں تیزی آنے کا خدشہ ہے جبکہ دونوں ممالک کیساتھ جنگ خارج ازامکان نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امور دفاع کے وزیر مملکت سبھاش بر مرے نے خبردار کیا ہے ہند چین سرحدی تنازعہ کافی حساس ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ پاکستان کیساتھ سرحدی کشیدگی کو چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا پاکستان بھارت کیلئے خطرناک ہمسایہ ملک ہے جس نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کیلئے کئی ایک چیلنج پیدا کر دیئے ہیں ۔ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے ڈوکلام کا معاملہ آیا جس کے بعد بار بار چینی لبریشن آرمی کی طرف سے بار بار دراندازی ہوتی ہے اور ایسے میں بھارتی فوج کیلئے چیلنج بن رہے ہیں ،انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ کا موجودہ اسٹینڈ انتہائی جارحانہ ہے اور اگر بھارت ہندو چین سرحد پر نرم موقف اختیار نہیں کرے گا تو چین کی طرف سے بھرپور جارحیت ہو گی ۔ چین پوری طرح سے بھارت کیخلاف ہے اور وہ جارحیت پر اتر آیا ہے لہٰذا ہمیں سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنا ہوں گی، چین کیساتھ چا ر ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی سرحد پر سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں کیونکہ اس جگہ پر کشیدگی پیدا ہو گئی ہے جو کنٹرول میں نہ رہی تو یقینی طور پر بے قابو ہو جائے گی ۔

بھارت

مزید : علاقائی