شہباز شریف کے الزامات :پنجاب کی نگران حکومت نے کل اجلاس طلب کرلیا

شہباز شریف کے الزامات :پنجاب کی نگران حکومت نے کل اجلاس طلب کرلیا

لاہور(آن لائن)پنجاب نگران حکومت نے مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف کے الزامات کا جائزہ لینے کے لئے کل 23جولائی کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف کے بیان کا جائزہ لینے کیلئے کل پیر کو نگران کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے،جس میں شہبازشریف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کو معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی جماعتوں کے خلاف بھی سختی سے کارروائی کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں الیکشن 2018ء کے انتظامات سمیت پنجاب میں کمپنیوں میں غیر قانونی تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

شہباز شریف

مزید : علاقائی