پی ٹی آئی کے ڈبے25 جولائی کو ووٹوں سے خالی ہونگے،حمزہ شہباز

پی ٹی آئی کے ڈبے25 جولائی کو ووٹوں سے خالی ہونگے،حمزہ شہباز

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی خالی کرسیوں کی طرح 25جولائی کو اْن کے ڈبے بھی ووٹوں سے خالی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ گوگیرہ اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں پر پاکستا ن کے عوام کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے ،نواز شریف اور شہباز شریف نے عملی طور پر کام کر کے دکھایا ہے اور ثابت کیا ہے کہ نیت نیک اور ارادے پختہ ہوں تو کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آ سکتی۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی سزا مل رہی ہے لیکن یہ اْن کیلئے پہلا موقع نہیں کیونکہ ماضی میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب بھی ہمت اور استقامت کے ساتھ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔اس موقع پر راؤ اجمل ،ندیم عباس ربیرہ ،ریاض الحق جج ،غلام رضا ربیر ہ نے بھی خطاب کیا۔

حمزہ شہباز

مزید : علاقائی