وزارت عظمیٰ کیلئے سجدے کرنے والا قوم کی کیا خدمت کرے گا،خورشید شاہ

وزارت عظمیٰ کیلئے سجدے کرنے والا قوم کی کیا خدمت کرے گا،خورشید شاہ

سکھر(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی منافقت والی سیاست نہیں کرتی، ہم جمہوریت کیلئے سیاست کرتے ہیں، فخر سے سٹیج پر گالیاں دینے والے لیڈر بنے ہوئے ہیں ،ان لوگوں کو کچھ پتہ نہیں جمہوریت کس چیز کا نام ہے اور اگر وہ جمہوریت کا مطلب بتا دیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا،ایسا شخص قوم کی کیا خدمت کرے گا جو صرف وزارت عظمیٰ کیلئے سجدے تک کرے۔ سکھر میں انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمزوری نہ دکھائے، آزاد رہے کیونکہ ادارے کمزور ہو جائیں تو ریاست کمزور ہو جاتی ہے ۔

خورشید شاہ

مزید : علاقائی