چار پاکستانیوں سمیت کوہ پیماؤں کی 31رکنی ٹیم نے ’’کے ٹو‘‘ سر کرلی

چار پاکستانیوں سمیت کوہ پیماؤں کی 31رکنی ٹیم نے ’’کے ٹو‘‘ سر کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گلگت (آئی این پی) چار پاکستانیوں سمیت کوہ پیماؤں کی 31رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی’’کے ٹو‘‘ سر کرلی، پاکستان کی نمائندگی محمد علی سدپارہ، امتیاز سدپارہ، فدا علی اور علی موسیٰ نے کی۔ ہفتہ کو کوہ پیماؤں کی 31رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی’’کے ٹو‘‘ سر کرلی، کے ٹو سر کرنے والی ٹیم میں چار پاکستانیوں سمیت مختلف ملکوں کے کوہ پیما شامل ہیں، پاکستان کی نمائندگی محمد علی سدپارہ، امتیاز سدپارہ، فدا علی اور علی موسیٰ نے کی۔ ٹیم میں چین، نیپال، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، میکسیکو، بیلجیئم اور جاپان کے کوہ پیما شامل تھے، گلگت بلتستان میں واقع کے ٹو چوٹی 8611میٹر بلند ہے۔
کے ٹو

مزید :

علاقائی -