تحریک انصاف کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے،بختاور بھٹو

تحریک انصاف کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے،بختاور بھٹو

  

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے جلسوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا تو حشر نشر ہی ہو گیا، جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات کو بنایا جائے یا گرمی کو،حقائق کچھ اور ہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے لئیبے چارے کا لفظ استعمال کیا اور کہا ہے کہ ویڈیوز کو تو فوٹو شاپ بھی نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات کو بنایا جائے یا گرمی کو، لیکن حقائق کچھ اور ہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جیالوں نے اپنے چیئرمین کے لیے نہ بارش کی پروا کی اور نہ ہی تپتے سورج کی، جیالے گرمی اور بارش میں بھی رات کو3 تین بجے تک اپنے چیئرمین کا انتظار کرتے رہے۔

بختاور بھٹو

مزید :

علاقائی -