عمران خان کا غبار ہ پھٹ چکا،پنڈال خالی ہونا شروع ہوگئے، چانڈیو

عمران خان کا غبار ہ پھٹ چکا،پنڈال خالی ہونا شروع ہوگئے، چانڈیو

کراچی (آن لائن)پیپلزپارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کے غبارے میں جو ہوا بھری گئی تھی وہ اسی ہوا سے پھٹ چکا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگا کر گالیاں دینے والوں کے خلاف تبدیلی آ گئی ہے کیونکہ ان کے پنڈال خالی ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے لئے سڑکوں پر عوام کا سیلاب امڈ آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جب وہ میدان میں اتریں گے تو سب مخالفین کو پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ آج پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے لئے سڑکوں پر عوامی سیلاب امڈ آیا ہے ۔ مولانا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں پنڈال خالی ہونا شروع ہو گئے ہیں اور وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں کیونکہ جھوٹے سروے کروا کر عوام کو بے وقوف بنانے والے آج خالی کرسیاں بھی دیکھ لیں اور جو لوگ بلاول بھٹو کو بچہ کہتے تھے آج ان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

مزید : علاقائی