ایفی ڈرین کیس،کچہری میں بندر گھس آیا،سائلین کی دوڑیں

ایفی ڈرین کیس،کچہری میں بندر گھس آیا،سائلین کی دوڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آن لائن)ایفی ڈرین کیس کی سماعت کے دوران کچہری میں بندر گھس آیا ،سائلیں کی دوڑیں لگ گئیں،گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایفی ڈریں کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران کچہری میں کسی کا پالتو بندر گھس آیا جنہوں نے اچھل کو د اور سائلین کو کرتب دکھا کر کسی کے دل دھڑکائے اور کسی کو محظوظ کیا ،تاہم وکلا کے چیمبر سے مٹر گشت کرتا ہوا تیسری منزل پر ویران کمرہ میں گھس گیا،اس موقع پر سائلین نے بھاگنے کی کوشش کی مگر بندر کی مستقل مزاجی سے جلد معلوم ہو گیا کہ یہ جنگلی جانوروں کی طرح نقصان نہیں پہنچائے گا۔

مزید :

علاقائی -