برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن والد سے ناراض‘ بول چال بند

برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن والد سے ناراض‘ بول چال بند

  

لندن(این این آئی)شاہی خاندان کی نوبیاہتا بہو میگھن مارکل اپنے والد تھامس مارکل سے ناراض ہیں، اور آج کل بات چیت بند کی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی میڈیا نے خصوصی تفصیلات جاری کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے ایک راز داں کا کہنا تھاکہ ان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل اپنے والد سے ملنا نہیں چاہتیں جس کی وجہ ان کے والد تھامس مارکل کی ان کی شادی پر دل کی سرجری کا بہانہ بناکر غیر حاضری تھی۔راز میں انکشاف ہوا ہے کہ تھامس مارکل کی کوئی سرجری نہیں ہوئی تھی ،انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا محض ڈھونگ رچایا تھا۔ اس راز کے بعد میگھن تھامس مارکل سے تعلق توڑنے پر مجبور ہیں کیونکہ اب انہیں اپنے والد پر یقین نہیں رہا کہ وہ مزید آگے کیا کریں گے؟ایسا لگتا ہے کہ میگھن اپنے والد کے جھوٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتیں اور انہیں معاف کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔میگھن آج کل اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ نئی زندگی کے سفر پر خوشی سے گامزن ہیں۔میگھن کی تمام تر توجہ، پیار اطاعت اور وفاداری ہیری اور اپنے شاہی سسرال کے لئے ہے۔

میگھن ناراض

مزید :

علاقائی -