ہارس ٹریڈنگ کرنیوالے آج خود اس کا شکار ہیں،پرویزالٰہی

ہارس ٹریڈنگ کرنیوالے آج خود اس کا شکار ہیں،پرویزالٰہی

گجرات(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ہمارے دریا خشک ہیں جبکہ پنجاب میں شہبازشریف نے عوام کو گندا پانی پینے پر مجبور کر دیا ہے، دونوں بھائیوں نے مل کر عوام کو بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے۔ گجرات میں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت شریفوں کی وجہ سے ہے، خشک دریا نوازشریف کی خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جو ملک کا خیرخواہ نہیں وہ محب وطن کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے شیخ چلی والے منصوبے عوام کے سامنے آ چکے ہیں، عوام ان سے پوچھے کہ بھاشا ڈیم کو دس سال تک کیوں روکے رکھا، اس کا آغاز ہم نے کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے آج خود اس کا شکار ہیں۔

پرویزالٰہی

مزید : علاقائی