ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک 100ارب روپے اکٹھے ہوچکے،نگران وزیر خزانہ

ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک 100ارب روپے اکٹھے ہوچکے،نگران وزیر خزانہ

  

لاہور( این این آئی) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے ٹیکس ایمنسٹی ایک محفوظ سکیم ہے جس کے تحت رضا کارانہ ادائیگی کرنیوالوں سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا ۔ وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے عنوان کے ہونیوالے ایک سیمینارسے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو 100ارب روپے اکٹھا کر چکا ہے ۔ الیکشن کے بعد یہ رجحان بڑھ جائے گا۔ کچھ لوگ اگلی حکومت کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں کہ شاید ان سے غیر ظاہر کردہ ذرائع آمدن کے بارے میں پوچھا جائے۔ یہ سکیم وفاقی کابینہ کی منظو ری سے جاری کی گئی ہے۔ اس بارے میں کسی کو بھی شکوک و شبہات کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ایسی سکیم پاکستان میں پہلی دفعہ نہیں دی جارہی دنیا میں ہر جگہ ایمنسٹی جیسی سکیمیں متعارف کروائی جا چکی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -