درخواست ضمانت منظور،راؤ انوار رہا

درخواست ضمانت منظور،راؤ انوار رہا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مقدمات میں راؤ نوار کے ریلیز آرڈر جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا۔نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی جعلی پولیس مقابلے، دھماکا خیز مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت ہوگئی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کی ایک ضمانت 10 جولائی اور دوسری 20 جولائی کو منظور کی جب کہ 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ملزم کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راؤ انور کی رہائی کے احکامات پر دستخط کردیئے۔عدالت کے دستخط کے بعد جیل حکام کو راؤ انوار کی دونوں مقدمات میں رہائی کا حکم نامہ آج ہی بھیجا جائے گا۔اب عدالت کی جانب سے راؤ انوار کی رہائی کے احکامات ملتے ہی ان کی رہائش گاہ پر تعینات جیل پولیس کے اہلکاروں کو ہٹا لیا جائے گا۔ملزم راؤ انوار کچھ عرصے تک روپوش رہے تاہم 21 مارچ کو وہ اچانک سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے جہاں عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

انوار رہا

مزید : صفحہ اول