60100پولنگ سٹیشن حساس قرار

60100پولنگ سٹیشن حساس قرار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) حساس اداروں نے ا لیکشن 2018 ء کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 100 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیدیا،وزارتِ داخلہ اور الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی رپورٹ میں عام انتخابات کے روز چاروں صوبوں میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 1768پولنگ سٹیشن جبکہ 3536پولنگ بوتھ حساس قرارخیبرپختونخواہ 7356 پولنگ اسٹیشنز اور 21158پولنگ بوتھ حساس قرار، وزارت داخلہ اور ا لیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریز اورآئی جیز کو اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔حساس اداروں نے جامع رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق الیکشن 2018 کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 100 پولنگ اسٹیشنز حساس قرارآئندہ عام انتخابات کے دوران 60 ہزار 100 پولنگ بوتھس حساس قراربلوچستان کے 1768 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 3536 پولنگ بوتھ حساس قرارخیبرپختونخواہ 7356 پولنگ اسٹیشنز اور 21158پولنگ بوتھ حساس قرارپنجاب میں 5686پولنگ اسٹیشنز جبکہ 15466پولنگ بوتھ حساس قرارسندھ کے 5776پولنگ اسٹیشن اور 19387 پولنگ بوتھ حساس قراروفاقی دارلحکومت کے 173پولنگ اسٹیشنز،573 پولنگ بوتھ حساس قرار۔ وزارت داخلہ اور ا لیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریز اورآئی جیز کو اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے پنجاب اوروفاقی دارالحکومت میں پولیس کے202100 پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتعینات کئے جائیں گے،سندھ میں الیکشن 2018کے دن 10599 پولیس اہلکار تعینات ہونگے خیبر پختونخواہ میں 87269 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا،بلوچستان میں پولیس اور ایف سی کے 59497 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی نہ ہوا تو پولنگ کا عمل متاثر ہو گا۔ رپورٹریٹرننگ اور پریذائڈنگ افسران بی ڈی کلئیر پولنگ اسٹیشن اور سیکیورٹی کی تعیناتی یقینی بنوائیں۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے روز دہشتگردی کے واقعات ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند جماعتیں، پنجاب میں کالعدم تنظیمیں، سندھ میں ایم کیو ایم لندن، خیبر پختونخوا میں مختلف دہشتگرد تنظیمیں اور فاٹا میں پشتون تحفظ موومنٹ امن وامان کی صورت حال کو خراب کر سکتی ہیں جبکہ دہشتگردی کے واقعات کا بھی خطرہ ہے۔حساس اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی اس اہم رپورٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سیکیورٹی اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

حساس پولنگ سٹیشن

مزید : صفحہ اول