اسحق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری

اسحق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)انٹرپول اسحق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ نیب کے ا علامیہ کے مطابق اسحق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے نیب نے وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔ا علامیہ کے مطابق انٹر پول نے پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں وارنٹ میں اسحاق ڈار کا ایڈرس 16A ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین لندن جبکہ دوسرا ایڈرس E-144 ہجویری ویلا دبئی درج ہے وارنٹ میں اسحق ڈار کی صحت کے خدوخال کی تفصیلات بھی دی گئیں ہیں ۔

اسحق ڈار/ریڈ وارنٹ

مزید : صفحہ اول