لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں مارننگ کی نشستوں میں اضافہ

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں مارننگ کی نشستوں میں اضافہ

 لاہور(لیڈی رپورٹر)فرسٹ ائیر میں میں داخلہ لینی والی طالبا ت کیلئے خوشخبری، لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی نے مارننگ سیشن کی نشستوں میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ ایوننگ شفٹ بھی دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے ، جن شعبہ جات میں داخلے کئے جائیں گے ان میں پری میڈیکل ،پری انجینئرنگ ،جنرل سائنس اور آرٹس گروپ ،ہوم اکنامکس اور آئی کام شامل ہیں،تمام داخلے اوپن میرٹ پر ہونگے، سپورٹس ، معذوربچیوں اور حافظہ قرآن کیلئے انٹرویو7 اگست سے9 اگست تک ہوں گے، قائمقام وائس چانسلر لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظورنے نئے تعلیمی سیشن کے لئے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال زیادہ نمبرز لینے کے باوجود سینکڑوں بچیاں داخلوں سے محروم ہوجاتی تھیں لیکن اس بار لاہور کالج نے فرسٹ ائیر کی 150نشستوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے جبکہ500 سیٹوں کیساتھ ایوننگ شفٹ بھی شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔، انہوں نے کہا ہے کہ مارننگ کا میرٹ کم ہوتا ہے جبکہ ایوننگ میں قدرے کم میرٹ ہو تا ہے، انہوں نے بتایا کہ مارننگ شفٹ کی سیٹوں میں اضافہ اور ایوننگ شفٹ شروع کرنے سے ذہین اور زیادہ نمبرز لینے والی سینکڑوں طالبات کو داخلہ مل جائے گا اور دوسری طرف کالج کے ریونیومیں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، انہوں نے بتایا کہ سینئر پروفیسرز پر مشتمل ایڈمیشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جوداخلہ پالیسی کے مطابق تمام ایڈمیشن میرٹ پر کرنے کی پابندہوگی۔

، میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ جن شعبہ جات میں داخلے کئے جائیں گے وہاں کی میرٹ لسٹیں متعلقہ ڈینز، پرنسپل،چیئرمین کے توسط سے بورڈ پر آویزاں کی جائیں گی اور شیڈول کے مطابق پہلی ،دوسری اور تیسری میرٹ لسٹ لگائی جائیگی، انہوں نے بتایا کہ نئی داخلہ لینے والی طالبات سے سیاست سے دوری اورقانون کی پاسداری کے حوالے سے ایک حلف نامہ بھی لیا جائیگا۔

جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ فرسٹ ائیر میں داخلوں کے حوالے سے کسی قسم کی شکایا ت کے ازالے کیلئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کسی بھی طالبہ کیساتھ داخلوں میں شکایات پر فوری فیصلہ کریگی، انہوں نے بتایا کہ لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے پراسپیکٹس/داخلہ فارم کالج سے صبح8 سے لیکرشام 3 بجے تک دستیاب ہونگے، داخلے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،آرٹس اور جنرل سائنس گروپ میں ہونگے، ڈاکٹر فرخندہ منظورنے بتایاکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر کے داخلے پیر23 جولائی سے شروع ہونگے اورداخلہ فارم 3 اگست تک فراہم اور وصول کئے جائیں گے، وائس چانسلر نے بتایاکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی قابل اور ذہین طالبات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی ہے اور میرٹ پر آنے والی ہر طالبہ کو داخلہ دیں گے،پہلی میرٹ لسٹ7 اگست کو لگائی جائیگی۔

لاہور کاگج

مزید : میٹروپولیٹن 1