روایتی سیاست اور کرپشن میں ملوث چہروں کو اب موقع نہیں ملے گا ، چودھری صداقت علی

روایتی سیاست اور کرپشن میں ملوث چہروں کو اب موقع نہیں ملے گا ، چودھری صداقت ...

 لاہور(انٹرویو :اسد اقبال)25 جولائی کو ہر پولنگ سٹیشن سے پی ٹی آئی کے ووٹ ہی ملیں گے (ن) لیگ اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے اور پیپلز پارٹی کا تو ویسے ہی اب نام و نشان مٹ چکا ہے باشعور عوام کا مزاج بدل چکا ہے ، روایتی سیاست اور کرپشن میں ملوث چہروں کو اب دوبارہ موقع نہیں ملے گا ،انشاء اللہ اب ڈسکہ سمیت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی اکثریت نشستوں پر پی ٹی آئی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور عمران خان ملک کے آئندہ وزیر اعظم بنیں گے ۔ ڈسکہ کے عوام کا شکر گزار ہوں جو ماضی میں میر ی عوامی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے عزت ،حوصلہ افزائی اورعام انتخابات میں اپنے ساتھ کا یقین دلارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان تحریک انصاف کے پی پی 42 سے امیدوار چوہدری صداقت علی نے "پاکستان فورم" میں کیا۔واضح رہے کہ چوہدری صداقت علی ضلع سیالکوٹ کے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جو اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹ میں سینئر وکیل اور عوامی جذبہ و خدمت سے سرشار ہیں جو ڈسکہ شہر سے تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں ۔ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری صداقت علی کا کہنا تھا کہ 20سال بعد سیاست میں دوبارہ آیا ہوں جس کی ایک وجہ ڈسکہ کے عوام کی جانب سے سخت ڈیمانڈ اور دوسرا پاکستان کو کرپٹ سیاستدانوں اور سالمیت کو بچانا ہے جس کے لیے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی کیو نکہ ملک کی صرف ایک واحد جماعت پی ٹی آئی ہے جو ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا اور عوام کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کا نہ صرف جذبہ رکھتی ہے بلکہ پی ٹی آئی کی قیادت پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا چاہتی ہے جس کے لیے ملک بھر سے محب وطن شہری تحریک انصاف کے بازو بن رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں عمران خان کا نیا پاکستان کا خواب پورا ہونے والا ہے ۔چوہدری صداقت علی نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں ڈسکہ کی عوام کے لیے ہر ممکن کام کیے ہیں جبکہ شہر کی خوبصورتی سمیت سیوریج ،ہسپتال ، سکول ، کالج اور دیہی علاقوں میں سو ئی گیس کی پائپ لائنز بچھا کر ڈسکہ کی حالت بدلی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ڈسکہ کے عوام کی طاقت سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہو کر علاقہ کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا۔ماضی گواہ ہے کہ میر ے دروازے دن رات عوامی خدمت کے لیے کھلے رہے اور مسائل کے حل میں پیش پیش رہا ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات قریب آنے پر ڈسکہ کے شہریوں کا جوش و جذبہ اور تحریک انصاف کے ساتھ کھل کر اظہار یکجہتی قابل ستائش ہے۔

چوہدری صداقت علی نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی کا منشورعوامی امنگوں کا ترجمان اورپاکستان کی تقدیربدل دے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1