دہشتگردوں سے اتحاد کرنیوالے کیا تبدیلی لائینگے ،نہ منافقت کی سیاست ہے ، بلاول بھٹو زرداری

دہشتگردوں سے اتحاد کرنیوالے کیا تبدیلی لائینگے ،نہ منافقت کی سیاست ہے ، ...

ننگر پارکر (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو شہید کرکے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والی ان قوتوں کو پیغام ہے یہ میرا پہلا الیکشن اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف کٹھ پتلی اتحاد پہلے بھی بنتے رہے عوام ایسے سازشی عناصر کو جانتے ہیں اور شکست دینگے ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں دھمکیوں سے ڈرنیوالے نہیں اپنے نظریات کا دفاع کریں گے،پنجاب سے ایک کھلاڑی کو امپورٹ کرکے یہ سمجھتے ہیں تبدیلی لے کر آئیں گے سندھ کے عوام ان سازشو ں کو سمجھتے ہیں یہ منافقت اور یوٹرن کی سیاست ہے ،ایک طرف کرپشن کی بات ہورہی ہے دوسری طرف کرپشن پر نکالے گئے وزیر کیساتھ بیٹھا ہے یہ ایک طرف اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کی مخالفین کی ضمانت کرتے ہیں، یہ ایک طرف امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف دہشت گرد تنظیموں کیساتھ مل کر کام کرتے ہیں، ایک طرف سندھ جوڑنے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طر ف ان قوتوں سے ملتے ہیں جو سندھ توڑنے کی بات کرتی ہیں، انہوں نے کہا پانی کی تقسیم بڑا مسئلہ ہے جو افہام و تفہیم کے بغیر حل نہیں ہوسکتا ان کا منصوبہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کیخلاف سازش ہے ہم ان کی سیاست ختم کردیں گے۔ اگر وہ سندھ میں ا تنا پاپولر تھے تو انہیں سندھ میں کسی اتحاد کی کیوں ضرورت پیش آئی، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور جمہوریت کا دفاع کریں گے جیالے ضیاء اور بھٹو کی آمریت کوڑوں کی سزاؤں سے نہیں ڈرے تو دھمکیوں سے کیا ڈریں گے، ہم پاکستان پیپلزپارٹی،شہید بھٹو اور بینظیر کے نظریات کا دفاع اور اس پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔۔گزشتہ روز تھرپارکرکے علاقہ ننگرپارکر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زردری نے کہا تھرپارکر کے عوام بینظیر بھٹو سے پیار کرتے تھے میں آپ کا بیٹا اور بھائی ہوں اور پہلی مرتبہ عوام کے پاس آیا ہوں میں کرا چی سے خیبر تک گیا ہوں میں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے آیا ہوں میر اہر شہر میں جتنا بڑا استقبال ہوا اور جس محبت و جوش سے بی بی اور بھٹو کے چاہنے والوں نے استقبال کیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا ، مجھے اقتدار کی ہوس نہیں عوام کیلئے اقتدار چاہتاہوں، پیپلز پارٹی کی جدوجہد کسی سیاسی جماعت، کسی سیاستدان نہیں عوام کی محرومیوں، ظلم، ناانصافی، جہالت اور غربت کیخلاف ہے،آج سوات میں پاکستان کا جھنڈا پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے جبکہ شہید بھٹو نے تھرکی سرزمین بھارت سے واپس لی تھی، محترمہ بینظیر بھٹو نے 1996 ء میں تھرکول کا خواب د یکھا تھا وہ سمجھتی تھیں تھرپاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے مجھے خوشی ہے شہید محترمہ نے جو خواب دیکھا تھا آج تھر سے کوئلہ نکل رہا ہے،پیپلزپار ٹی کے 2 وزراء اعلیٰ نے جتنے کام کئے سندھ کی تاریخ میں کسی نے نہیں کئے ،یہ مانتا ہوں ابھی بہت کام باقی ہیں اور وہ بھی صرف پیپلزپارٹی ہی کر سکتی ہے ،پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے ہم گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔ دنیا مانتی ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غربت کا مقابلہ کیا گیا ہمارا پروگرام بھوک مٹاؤ ہے ،ملک کی 60 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے ہم فوڈ کارڈ اور ہر یونین کونسل میں فوڈ سٹور کھولیں گے جو پاکستان کی خواتین چلائیں گی ہم نہ صرف بھوک بلکہ بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے اور ماؤں بہنوں کا خیال کرینگے ،

بلاول بھٹو

مزید : کراچی صفحہ اول