وزارت داخلہ نے اسحق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دیدی

وزارت داخلہ نے اسحق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی لندن سے گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ،نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط بھی لکھ دیا ہے، سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈارکی گرفتاری کا کیس انٹرپول کو ارسال کیا جبکہ ایف آئی اے نے انٹرپول سے اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کے حوالے سے ریڈ وارنٹ انٹرپول کے فرانس میں واقع ہیڈ کوارٹر کو بھجوادیئے ہیں،انٹرپول سے منظوری کے بعد اسحاق ڈار کی لندن سے گرفتاری کی جائے گی اور پھر انہیں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

اسحق ڈار

مزید : کراچی صفحہ اول