’’ جس دھج سے کوئی مقتل کوگیا وہ شان سلامت رہتی ہے‘‘ مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ

’’ جس دھج سے کوئی مقتل کوگیا وہ شان سلامت رہتی ہے‘‘ مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل سے فیض احمد فیض کے اشعار ٹویٹ کئے،مریم نواز نے کہا کہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے،یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی تو کوئی بات نہیں، گربازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا،گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق مریم نواز کا ٹوئیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل کی جانب سے کیا گیا ہے کیونکہ جیل کے اندر موبائل فون استعمال کرنے کی سہولت میسر نہیں ہے، پہلے بھی مریم نواز کے ٹوئیٹ اکثر (ن)لیگ کے میڈیا سیل سے ہی شیئر کئے جاتے ہیں۔
مریم نواز