دوکوٹہ:سگوبرادری کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت گھلو،ارائیں گروپ کی حمایت کا اعلان

دوکوٹہ:سگوبرادری کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت گھلو،ارائیں گروپ کی حمایت کا اعلان

دوکوٹہ ( نا مہ نگار،نمائندہ پاکستان) یونین کونسل لالی پو ر کی سگو برادری کے سربراہ در(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

محمد خاں سگو ،نذر حسین خاں سگو ،حاجی وراث علی سگو ،خادم حسین خاں سگو ،ڈاکٹر فیاض خاں سگو سمیت دیگر نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت منیس گروپ کر چھوڑ کر گھلو آرائیں گروپ کے امیدواروں میاں ماجد نواز آرائیں اور چوہدری غضنفر عباس گھلو کی حمایت کا اعلان کر دیا سگو برادری کی شمیولیت سے گھلو آرائیں گروپ کی پوزیشن مستحکم ہو چکی ہے سگو برادری کی طرف سے شمیولیت کے موقع پر چوہدری ارشاد احمد گھلو ،امیدوارا ین اے 165میاں ماجد نواز آرائیں اور صوبائی امیدوار چوہدری غضنفر عباس گھلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سگو برادری کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے گروپ کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ حلقے کی تمام برادریاں ہمیں بھر پور سپورٹ کر رہی ہیں انشا اللہ ہم آپ کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے حلقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائیں گے تا کہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں من پسند افراد کو نوازنے کی وجہ سے حلقے کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہم انشا اللہ 25جولائی کو کامیاب ہو کر ازالہ کریں گے بعد ازاں گھلو آرائیں گروپ نے چک نمبر139،چک نمبر143اور بستی عباس نگر میں بھی انتخابی کارنر میٹنگز کیں جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ان چکوک کی متعدد برادریوں نے اپنی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا احمد حسن خاں سگو ،قاسم خاں سگو ،شہزاد خاں سگو ،غلام عباس خاں سگو ،عطا حسین خاں سگو ،قیصر عباس خاں سگو ،جعفر حسین خاں سگو ،چوہدری خالد عباس نمبر دار ،کونسلر چوہدری عبد الرزاق ،چوہدری اقرار حسین ،عابد حسین ،خالد عباس ،چوہدری محمد عمران ،حاجی محمد یوسف ،دین محمد زرگر ،فقیر حسین ،چوہدری ندیم عباس ،محمد صدیق آرائیں سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

سگو برادری

دوکوٹہ ( نمائندہ پاکستان ) گھلو آرائیں گروپ کے سر گرم رہنما چوہدری (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

اسرار احمد آرائیں نے اپنے بیان میں کہا کہ گھلو آرائیں گروپ عوام دوست گروپ ہے عوام ان کو کامیاب کرائیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان دونوں خاندانوں نے علاقائی ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کیا چوہدری شیر محمد گھلو مرحوم نے اپنی مدد آپ کے تحت ہائی سکول 1956میں بنا کر یہاں پر تعلیم کی بنیاد رکھی یہ اس خاندان کا دوکوٹہ کی عوام پر احسان عظیم ہے انہوں نے کہا کہ 25جولائی اپنی تقدیر بدلنے اور حلقے کو محرومیوں سے دو چار کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے حلقے کی عوام انتخابی نشان انار پر مہر لگا کر اس گروپ کو کامیاب بنائیں انشا اللہ 25جولائی کا دن گھلو آرائیں گروپ کے پورے پینل کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔

چوہدری اسرار

مزید : ملتان صفحہ آخر