پی ٹی آئی کے پاس ادھار کے ورکرز ‘لیڈرز ہیں انکاحشر( ق) لیگ جیسا ہوگا:خالد خاکوانی

پی ٹی آئی کے پاس ادھار کے ورکرز ‘لیڈرز ہیں انکاحشر( ق) لیگ جیسا ہوگا:خالد ...

ملتان ( نیوزرپورٹر ) این اے 155سے آزادامید وار پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ادھار کے ورکرز اور لیڈرز ہیں(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ان کا حشرق لیگ جیسا ہو گا، 25جولائی بھتہ خوری ۔ قبضہ مافیا کے خاتمہ کا دن ہے شر فا ء کی حکومت قائم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماعاصم زیدی کی جانب سے شاہین مارکیٹ میں منعقد ہ انتخابی کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی 2سے امید وار ملک شکیل لابر ،سینئر صدر پی پی پی نعیم لابر ، ملک قدیرالحق ، خالد محمود قریشی، زاہد محمود صدیقی ،اکرم انصاری ،ایم سلیم راجہ ، عبدالطیف انصاری، شبیر علوی ، ارشد بھٹی ، عاشق بلوچ، سیلم طفیل ، تنویر اعوان نے خطاب کیا، خالد خاکوانی اور خالد لابر نے کہا کہ پہلے سے منتخب لوگوں کو دوبارہ ٹکٹ دے کر منتخب کرانا تبدیلی نہیں، عمران خان نے پرانے اور آزمائے ہوں لوگوں کو دوبارہ ٹکٹ دے کر یوتھ نے نعرے کی نفی کی اور نئے پاکستان بنانے کی بات کر کے عوام سے بھونڈہ مذاق کیا ۔ عوام مٹکے اور تیر پر مہر لگا کر شرفاء کی حکومت قائم کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر