تکہ شاپ دھماکہ: گیس کنکشن کیلئے جاری ہونیوالا این او سی جعلی ہونیکا انکشاف

تکہ شاپ دھماکہ: گیس کنکشن کیلئے جاری ہونیوالا این او سی جعلی ہونیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)قریشی تکہ شاپ پردھماکے کی تحقیقات کے(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

دوران گیس کنکشن کیلئے جاری ہونے والے این او سی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے این او سی جعلی ہونے کی رپورٹ انکوائری ٹیم کو بھیجوا دی ہے۔ چند روز قبل قریشی تکہ شاپ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 9افراد جاں بحق ہو گئے ، دھماکہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم شواہد جمع کر رہی ہے۔ گذشتہ روز انکوائری ٹیم کی جانب سے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو گیس کنکشن کیلئے جاری ہونے والا این او سی تصدیق کیلئے بھیجا گیا ، این او سی 2016میں جاری کیا گیا ہے جس پر تحصیل آفیسر انفراسٹکچر برائے تحصیل ناظم تحصیل ایڈمنسٹریشن سٹی کے دستخط موجود ہیں لیکن 2016میں ٹاونز تھے اور شاہ رکن عالم ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر عطا الحق تعینات تھے۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے ، انتظامیہ نے این او سی جعلی ہونے کی رپورٹ انکوائری ٹیم کو بھیجوا دی ہے۔
این او سی جعلی