ڈیرہ کی ترقی ہمارا مشن،عمران خان نے خاموشی سے شکست تسلیم کر لی :اویس لغاری

ڈیرہ کی ترقی ہمارا مشن،عمران خان نے خاموشی سے شکست تسلیم کر لی :اویس لغاری

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ)عمران خان نے وزیر اعظم بننے کی بجائے اپوزیشن لیڈر بننے کا کہہ کرپی ٹی ٰآئی کی 25جولائی سے پہلے ہی شکست تسلیم کر لی۔ خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان میں جلسہ مد مقابل امیدواروں کی یقینی شکست کا پیش خیمہ ہو گا ۔ عمران خان(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

دوسروں پرخوفزدہ ہوکر تنقید کر رہے ہیں۔ 25جولائی سے قبل عمران خان کے جلسوں میں عوام کی کم تعداد میں شرکت PTIکے تابوت میں عوامی کیل ہے۔ یونین کونسل 6میں عوام سیاست کو تجارت بنانے والوں کو مسترد کر دیں گے ۔ مسلم لیگ ن اپنی عوامی خدمت ملکی ترقی ، سچائی اور شرافت کی سیاست پر عوام کو ووٹ دو عزت کی بنیاد پر 25جولائی کو کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے این اے 191سے امیدوار سردار اویس احمد خان لغاری،PP-289سے امیدوار سید عبدالعلیم شاہ، چوہدری محمد زبیر حسن، چوہدری محمد سعید، طارق خان کاکڑ ، میاں سلطان محمود ڈاہا، محمد تنویر نے بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ میں محبوب آباد ، مدینہ ٹاؤن اور مختلف بلاکوں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دونوں امیدواروں کی آمد پر وہاں موجود بڑی تعداد میں عوام نے بھر پور استقبال کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر