ن لیگ کا آج ملتان میں پاور شو، تیاریاں مکمل، متوالے پرجوش، سکیورٹی ہائی الرٹ

ن لیگ کا آج ملتان میں پاور شو، تیاریاں مکمل، متوالے پرجوش، سکیورٹی ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن آج ملتان میں پاور شو کریگی‘ اس حوالے سے جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ جلسہ عام سے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ میاں (بقیہ نمبر15صفحہ7پر )

شہبازشریف خطاب کریں گے۔ فزیو میڈیکل کالج نزد عسکریہ بائی پاس کائیاں پور کے میدان میں پنڈال تیار کیا گیا ہے۔ تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران و عہدیداران بڑی ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے پانچ بجے شام پنڈال میں پہنچیں گے۔ تفصیل کے مطابق قومی حلقہ 157کے امیدوار ملک عبدالغفار ڈوگر‘ قومی حلقہ 156میاں عامر سعید انصاری‘ حلقہ 154کے سلیمان قریشی‘ قومی حلقہ 158کے سید جاوید علی شاہ‘ قومی حلقہ 156 کے شیخ طارق رشید‘ قومی حلقہ 159 سید ذوالقرنین بخاری‘ سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں‘ سٹی صدر رانا شاہدالحسن‘ ضلعی صدر بلال بٹ سیکرٹری اطہرممتاز شیخ‘ امیدوار صوبائی حلقہ 211 کے امیدوار ملک عامر حسین بپی‘ حلقہ 212کے امیدوار شہزاہ مقبول بھٹہ‘ صوبائی حلقہ 213کے امیدوار ملک محمد علی کھوکھر‘ حلقہ 214کے امیدوار ملک آصف رجوانہ‘ حلقہ 215کے عامر منظور انصاری‘ حلقہ 216کے حاجی احسان الدین قریشی‘ حلقہ 217سے مسز تسنیم وحید ارائیں‘ حلقہ 218سے ملک ظفرراں‘ حلقہ 219 سے رانا اقبال سراج‘ حلقہ 220 رانا طاہر شبیر‘ حلقہ 221سے رانا اعجاز نون‘ حلقہ 22سے مہدی عباس لنگاہ‘ حلقہ 223سے نغمہ مشتاق لانگ‘ لیگی رہنما حاجی محمد یوسف ڈوگر‘ حاجی شوکت ڈوگر‘ ملک عبدالوحید ڈوگر‘ ملک ارشد ڈوگر‘ اے ڈی خان‘ سلطانہ شاہید‘ شاہین شفیق‘ زاہد عدنان گڈو‘ طارق اسد عباس‘ ملک انور علی و دیگر عہدیداران نے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ لیگی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ خطے کی سیاست کا رخ تبدیل کردیگا۔ تحریک انصاف کی جلسی کے مقابلے میں ہمارا بڑا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام کا جم غفیر ثابت کریگا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن کیخلاف انتقامی فیصلوں کو مسترد کرے ہیں۔ مختصر ترین نوٹس پر تمام لیگی پروانے عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کو سرخرو کرینگے۔ کارکنان کا جوش و خروش دیدنی ہے‘ عوام شہبازشریف کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ غیرسیاسی فیصلوں کیخلاف آج عوامی فیصلہ آئے گا۔