پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ گئی ،مخلوط حکومت میں زرداری کا کردا ر اہم :بیگم پروین اختر

پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ گئی ،مخلوط حکومت میں زرداری کا کردا ر اہم :بیگم ...

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو ذردوری کی پنجاب میں عوامی پذیرائی سے بھر پور انتخابی مہم اور عمران خان PTIکی شکست کو دیکھ کر وزیر اعظم بننے کے بجائے اپوزیشن لیڈر بننے اور پی ٹی آئی کی اسمبلی میں اپوزیشن ہونے کا اقرار کر رہے ہیں۔(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پیپلز پارٹی کے بغیر کسی بھی جماعت کیلئے حکومت بنانا نا ممکن ہو گا ۔ کولیشن حکومت بنانے میں مفاہمت کے بادشاہ سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری کا اہم رول ہو گا ۔ پیپلز پارٹی کے خاتمے کی بات کرنے والے پنجاب میں بلاول کی عوامی ریلیوں اور جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت سے ششدر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی NA-191سے امیدوار بیگم پروین اختر اور PP-289سے امیدوار علی مراد خان کھیتران نے قصبہ گدائی میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء غلام فرید جتوئی ایڈووکیٹ، سٹی صدر بابا طاہر شاہ ، ڈویژنل سینئر نائب صدر میر شہریار خان تالپور، اعجاز سانگھی، حاجی سونہارا، رحیم ناز علیانی، خالد مصطفیٰ کھوسہ نے بھی خطاب کیا ہے جبکہ خیر محمد سانگی، حاجی نذیر سانگھی ، ثقلین کھیتران ، حافظ جہانگیر سمیت پارٹی کارکن شریک تھے۔ یونین کونسل 15گدائی کی ماچھی برادری ، بھٹی برادری اور دیگر برادریوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کو اعلان کیاہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر