ہراج گروپ کی دھواں دھار کمپین‘ رضاحیات کی جیت یقینی
باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان)ہراج گروپ کی دھواں دھار کمپین کے باعث رضاحیات ہراج کی یقین جیت ہوگی۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
باگڑ سرگانہ کی ملحقہ آبادی دائمی والہ میں ہراج گروپ نے ایک بہت بڑے جلسے کاانعقاد کیاجس سے میں حلقہ این اے150 کبیروالہ پی ٹی آئی کے اُمیدوارایم این اے،سرداررضاحیات ہراج نے خطاب کیاجلسہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر یوسی باگڑسرگانہ میں داوآنہ برادری کی سرکردہ شخصیات،محمدنواز داوآنہ،محمداسلم داوآنہ ،عبدالشکورداوآنہ،نے ، سر داررضاحیات ہراج سے ملاقات کے بعد اپنی برادری اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت، پی ٹی آئی، ہراج گرو پ میں شمولیت کااعلان کیاجلسہ کے انعقاد پر ،حاجی محمدعاشق سرگانہ،میاں غلام صفدرسرگانہ،میاں محمد اکمل سرگانہ،میاں وجاہت حسنین سرگانہ،میاں محمداسدایوب سرگانہ،سیٹھ محمدآصف تجرا،چوہدری محمد مشتاق آرائیں،چوہدری محمدعلی،تحصیل صدرپی ٹی آئی تحصیل کبیروالہ،میاں وسیم یاسرسرگانہ،صدرکسان اتحادیوتھ ونگ خانیوال،میاں عاطف سرگانہ،کو سرداررضاحیات ہراج ،نے مبارکباددی۔