کامیاب ہوکر علاقے کی محرومیاں دورکریں گے :ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ

کامیاب ہوکر علاقے کی محرومیاں دورکریں گے :ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ

  

ماچھیوال (نمائندہ پاکستان )آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 163وہاڑی ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

مختلف چکوک میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر عوام اور علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے میری والد جٹ گروپ کے سربراہ چوہدری نذیر احمد جٹ سابق ایم این اے کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقہ میں اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام کرائے جس کی مثال نہیں ملتی آپ 25جولائی کو ٹیلی ویژن کے نشان پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کروائیں میں اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کر ان کی روایات پر عمل کر کے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گی یہاں کی عوام کو پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں سابقہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا جیت کر ملک کی تقدیر بدلیں گے اس موقع پر علاقہ کی اہم برادریوں کے سر کردہ افراد نے ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا جس سے ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -