میں صرف ایک ورکر‘ کبھی مفاد کی سیاست نہیں کرونگا: وسیم خان بادوزئی کا عزم
ملتان ( نیوز رپورٹر ) حلقہ213کے نامزد امید وار بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ جلسہ ملتان نے جنوبی پنجاب کی سیاست میں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ایک نئے باب کا اضافہ کیا عوام کے جم غیفر نے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیا ہے۔ وہ گذشتہ روز اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں یوسی 81وقاص ٹاؤن میں عمائدین حلقہ کے ایک نمایندہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب پی پی 213کے ووٹر بھی 25جوالائی کو بلے کے نشان پرمہر لگا کر عمران خان کے سپاہیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ سیاست ایک مقدس فریضہ ہے اور وہ عوام کی خدمت کے لئے میدان میں نکلیں گے یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ پارٹی نے انہیں ٹکٹ دے کر یہ موقع فراہم کیا کہ وہ منتخب ہو کر عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں اور ان بے پناہ محبتوں کا قرض جو الیکشن مہم کے دوران اس حلقے کے عوام نے ان کے سر چڑھایا اسے چکانے کی کوشش کریں۔ بیرسٹر وسیم خان نے کہا کہ وہ ایک ورکر ہیں اور ورکر کبھی اپنے مفاد کی سیاست نہیں کرتا بلکہ وہ ہمیشہ ورکرز ہی کے مفاد کی جنگ لڑتا ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی کو پی پی 213کے عوام اپنے حسن انتخاب پر انتہائی فخر محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ماضی اور حال اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے ان کی خدمات کھلی کتاب کی طرح عوام کے سامنے ہیں اب فیصلہ عوام کا ہے اور امید ہے کہ حلقے کے عوام اس بار جیت کا سہرا ان کے ماتھے پر سجائیں گے یہ ان کی جیت نہیں بلکہ پی پی 213کے ہر اس نظریاتی کارکن کی جیت ہو گی جو عمران خان کے ساتھ ایک نیا پاکستان بنانے کے جہاد میں شریک عمل ہے۔
وسیم بادوزئی