ملتان پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ تھا اور رہے گا: ظہیرالدین علیزئی

ملتان پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ تھا اور رہے گا: ظہیرالدین علیزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار PP-214 (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ظہیر الدین خان علیزئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو عمران خان کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوا ہے انہوں نے حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے بہت بڑا قافلہ نقشبند ہاوس سے جلسہ میں شرکت کے لیے پہنچا اور اپنے قائد عمران خان کا استقبال کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ تھا ،ہے اور رہے گا اور پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور اپنی حکومت بنائے گی اور وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل8 عباس پورہ، یونین کونسل8باوا صفرا،یونین کونسل7 رحیم آبادمیں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر منظور احمد ،اصغر کونسلر،محمد رمضان،ملک صدر منظور،جاوید کونسلر،نعیم انصاری سابق کونسلر،کاشف انصاری ،عمران انصاری،یوسف انصاری،رانا افتخار،رانا وقاص،شفیق ببل،حافظ ایوب،رانا محمد علی،عبدالوہاب خان،طاہر انصاری،سجاول خان نے بھی خطاب کیا اور خان برادری،انصاری برادری،رانا برادری،بھٹی برادری،قریشی برادری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار PP-214 ظہیر الدین خان علیزئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔