جتوئی ‘وارداتیں کرنیوالا جعلی پیر گرفتار پولیس ٹیم کیلئے نقدانعام تعریفی اسناد کااعلان

جتوئی ‘وارداتیں کرنیوالا جعلی پیر گرفتار پولیس ٹیم کیلئے نقدانعام تعریفی ...

  

خان گڑھ ( نامہ نگار)ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ جتوئی میں سے نشہ آوردودھ پلا کر گھر کے سامان کا صفایا کرنے والے جعلی پیر

(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کومظفرگڑھ پو لیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق جعلی پیر نوید جتوئی کے علاقے بائیوالا میں ایک کینسر کے مریض بچے کو دوائی دینے کے لئے ایک گھر میںآیا جس پر اس نے وہاں پر موجودتمام گھر والوں کو نشہ آور دودھ پلا دیا جس سے گھر والوں کی طبعیت خراب ہو گئی اور جعلی پیر گھر کاسامان اٹھا کرفرار ہوگیا۔ اس واردات کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ قیصر سلیماور ڈی پی اوفیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے تمام مریضوں کی تیمارداری کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ڈی پی او نے انوسٹی گیشن ملک غلام مصطفی پہوڑ کو جعلی پیر کی گرفتاری کا حکم دیاجس پر پولیس ٹیم نے جعلی پیر کی گرفتاری کے لئے لاہور اور گجرات میں چھاپے مارے جعلی پیر نوید نے کئی نام رکھے ہوئے تھے جن میں قمرعباس اور محمدشفیق کے ناموں سے بھی وہ کئی وارداتیں کرتا رہا ہے۔ مظفر گڑھ پولیس کی ٹیم نے جعلی پیر نوید کو لاہور کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔ ایس پیانوسٹی گیشن ملک مصطفی پہوڑ نے جعلی پیر کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ جعلی پیر کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او مظفر گڑھ فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم میں شامل ڈی ایس پی جتوئی ملک محمد اعجاز ،ایس ایچ او سید ابرار شاہ اورتفتیشی سید ندیم عباس کے علاوہ دیگر پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعام اورتعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -