کرپشن کیس ‘ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے دواہلکار گرفتار

کرپشن کیس ‘ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے دواہلکار گرفتار

ملتان( وقائع نگار)نیب ملتان بیورو نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے 2اہلکار(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )

محمد طاہر شہزاد اور محمد شفیق کرگرفتار کرلیا ہے، دونوں ملزمان کو احتساب عدالت ملتان میں پیش کرکے 12روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا، نیب ترجمان کے مطابق ملزمان نے ڈسٹرکٹ بہاول نگر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں10کروڑ50لاکھ روپے سے زائد رقم غبن کرلی، مذکورہ ملزمان نے سرکاری ملازمین کے بقایا جات، تنخواہوں اور دیگر الاؤنسز کی مد میں بوگس بلز تیار کیئے اور حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر