مخالفین (ن)لیگ کے ترقیاتی کاموں سے خائف ہیں:محمد خان ڈاہا

مخالفین (ن)لیگ کے ترقیاتی کاموں سے خائف ہیں:محمد خان ڈاہا

خانیوال (بیورونیوز )عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کئے ، مخالفین (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے خائف ہیں ، میاں محمد نواز شریف نے پاکستان واپس آکر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ سچے لیڈر ہیں ،پی ٹی آئی کے پاس صرف تنقید اور بازاری زبان کے کچھ نہیں ہے عمران خان ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں 25 جولائی کو عوام ثابت کردیں گے کہ خانیوال پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے 151 محمد خان ڈاہا نے چک نمبر88 الف دس آر میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد دجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی صرف ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پٹرول کی قیمتوں میں تاریخ ساز کمی کرکے عوام دوست پالیسی کا ثبوت دیا ۔ امیدوار پی پی 206حاجی نشاط احمد خا ن ڈاہا نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جلسہ بری طرح فلاپ ہورہے ہیں جس کے باعث عمران خان سمیت ان کے حامی بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے بلے کو دیمک لگ چکی ہے عوام نے یکسر پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چک نمبر88 الف دس آر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔گیس ، بجلی ، سولنگ سیوریج سسٹم سمیت دیگر بنیادی سہولیات جو حلقہ کی عوام نے ہمیں کہے ہم نے مکمل کروائے ۔اب عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ایک بار پھر منتخب کریں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اپنی محبت کا اظہار کریں ۔ اس موقع پر رانا محمد اشرف ، رانا مشتاق ،بشیر اوڈ ،شاہد خان پٹھان ،رانا نور ،ریاست عرف راجو ،رحمت علی ، رانا لقمان ، رمضان آرائیں ، غضنفر مغل ، چوہدری منیر احمد ،چوہدری تنویر احمد ،عزت حیات خان ڈاہا ،طارق نواب پراچہ ، شیخ محمد سہیل سمیت اوڈ برادری ، آرائیں برادری سمیت اہل دیہہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔جلسہ سے سیاسی سماجی و راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا لیاقت علی ،ڈاکٹر شفیق الرحمن کمبوہ ،مزدور راہنما حاجی محمد حسین بھٹی ،فرخ خان ڈاہا ،لیڈی کونسلر شبانہ عابد ،قاری سیف اللہ عابد ،رانا ریاست علی ، کونسلر رانا شمشاد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر