باریوں کی سیاست نے مک کو نقصانپہنچایا،اب تبدیلی ضروری:زین قریشی

باریوں کی سیاست نے مک کو نقصانپہنچایا،اب تبدیلی ضروری:زین قریشی

  

ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 157 کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عوام گزشتہ 30 سالوں سے پی پی ، ن لیگ کو(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )

ووٹ دیکر اقتدار میں لاتے رہے۔ ایک ٹنیور پیپلز پارٹی اور دوسرا ٹنیور ن لیگ کا ہوتا تھا۔ دونوں جماعتوں کی باریاں ہوتی تھیں۔ باریوں کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ عوام کے پاس تیسری قیادت کوئی نہ تھی۔اب عمران خان اورتحریک انصاف کی شکل میں متبادل قیادت آگئی ہے۔ اور اب مستقبل تحریک انصاف کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 اور پی پی 218کی یونین کونسل بدھلہ سنت میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین اور کارنر میٹنگ اور الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں اور علاقہ کی سرکردہ مختلف شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -