ووٹرز میرا قیمتی سرمایہ ،ساتھ نبھاؤں گی :مہناز سعید

ووٹرز میرا قیمتی سرمایہ ،ساتھ نبھاؤں گی :مہناز سعید

مظفرگڑھ( نمائندہ خصوصی) حلقہ کی مختلف اہم برادریوں اور عوامی سماجی شخصیات نے پی پی 270 سے تحریک انصاف کی امیدوار مہناز سعید (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سے ملاقات میں حمایت کا اعلان،عوام ملک و قوم کو ظالم حکمرانوں سے بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں،25 جولائی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہوگا،ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی270 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر امیدوار مہناز سعیدنے اپنی رہائش گاہ پر مختلف برادریوں اور عوامی سماجی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو ظالم حکمرانوں سے بچانے کیلئے عوام پاکستان تحریک انصاف اور قائدانقلاب عمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ملک و قوم کی خدمت کرنیوالی واحد مخلص جماعت ہے اور عمران خان نے سابقہ مفاد پرست،لالچی ،چور لٹیرے اور ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے سیاستدانوں کو بے نقاب کرکے اپنا عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے مہناز سعید نے مزید کہا کہ سابقہ سیاستدانوں نے ہمیشہ حلقہ کی عوام کے حقوق مار کر عوام کو انکے حق سے محروم رکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ اب حلقہ کی عوام جاگ اٹھی ہے اور مفاد پرست مداری نما سیاستدانوں کو مسترد کرچکی ہے،مہناز سعید نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیگی اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے پاکستانی عوام کو ایک نیا پاکستان کا تحفہ دے گی، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنیوالے الیکشن میں اللہ کی مدداور عوام کے قیمتی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوکر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرکے حلقہ و عوام کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرونگی اور ووٹرز کے مسائل حل کرنیکی کوشش کرتی رہوں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر