بھٹی برادری کی شمولیت سے یوسی 87پی ٹی آئی کاقلعہ بن چکی ہے:خالد جاوید وڑائچ
ملتان ( نیوز رپورٹر ) یوسی 87پی پی 211این اے 154کی بھٹی برادری نے بھی اپنے سربراہ مہر کالے خان بھٹی کی قیادت میں جیت کا تاج ملک احمد حسین ڈیہڑ اور چوہدری (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
خالد جاوید وڑائچ کے سر سجانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز موضع بھینی بھٹیاں نزد مدرسہ المدینہ حاجی ولی محمد اڈا متی تل پر ایک کارنر میٹنگ جس میں مہر محمد نواز بھٹی، مہرا سردار بھٹی، مہر امام بخش بھٹی، مہر بشیر بھٹی،حاجی مظہر عباس بھٹی،حاجی ظفر عباس بھٹی،مہر سجاد بھٹی،مہر سعید بھٹی، مہر شاہد بھٹی،حاجی شریف بھٹی، اللہ رکھا بھٹی،و دیگر نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ بھٹی برادری کی پی ٹی آئی میں شمولیت یوسی 87پاکستان تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکی اب یہاں سے گیلانیوں اور بوسن گروپ کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ملتان کے تاریخی جلسے نے جنوبی پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کے ہر امید وار کی کامیا بی پر اپنی مہر ثبت کر دی ہے۔انہوں نے بھٹی برادری کی جانب سے ملک احمد حسین ڈیہڑ اور اپنی حمایت کا اعلان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹی برادری نے ہمیشہ حق کا ساتھ دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے جو فیصلہ کیا وہ انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔