سٹوڈنٹس محنتی، جنوبی پنجاب میں معیار تعلیم بلند ہو رہا ہے،کمشنر ملتان

سٹوڈنٹس محنتی، جنوبی پنجاب میں معیار تعلیم بلند ہو رہا ہے،کمشنر ملتان

ملتان(خصوصی رپورٹر)کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی نے کہاہے کہ آج کا (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

طالب محنتی ہے وہ جتنے نمبر حاصل کررہے ہیں ماضی میں سوچا نہیں جاسکتا تھا، جنوبی پنجاب کے طلبا کے نتائج دیکھ کر احساس ہورہا ہے یہاں معیار تعلیم بلند ہورہا ہے اور یہ خطہ جلد ترقی یافتہ بن جائے گا، انہوں نے کہا تعلیم مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت حاصل کرنا چاہیے ،بچوں کو تعلیم دلاتے ہیں مگران کی سمت درست نہیں رکھتے ، یہی وجہ ہے سی پیک جیسا منصوبہ بن رہا ہے مگر ہمیں معلوم نہیں ہم اس سے کیسے فائدہ اٹھائیں ، تعلیم ہمیں دنیا کے متعلق آگاہی دیتی ہے ، نئی نسل پر بے حد ذمید اریاں ہیں ٹیچر کے ساتھ ساتھ والدین کا کردار بھی اہم ہوتا ہے ، یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے مگر ہم والدین اور اساتذہ کا کردار فرموش نہیں کرسکتے ، بچوں کو روایتی طریقہ تدریس کے ساتھ ساتھ زبانی تعلمی دینا بھی ضروری ہے ، بورڈ کے سیکرٹری کستورا جی شاد اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ظفرعلی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے امتحانی سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی بعد ازاں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو 20ہزار روپے کیش پرائز ، پھول ، سرٹیفیکیٹ او ر گولڈ میڈل، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو 15ہزار روپے ، پھول ، سرٹیفکیٹ سلور میڈل، تھرڈ پوزیشن والے طلبا کو 10ہزار روپے پھول سرٹیفکیٹ اور براونز میڈل عطاکئے گئے جبکہ اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ماہم فاطمہ کو لیپ ٹاپ دیا گیا۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابقکمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نوجوان نسل سے ملک کا تابناک مستقبل وابستہ ہے . پوزیشن ہولڈرز اور امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے ملک کا قابل فخر اثاثہ ہیں. کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا جائے . انہو ں نے یہ بات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ امتحانات کے پرسکون ماحول میں انعقاد ،نتائج کی تیاری اور رزلٹ کے اعلان تک میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی گئی ہے . سرکاری تعلیمی ادارو ں میں بھی معیار تعلیم بہتر ہوا ہے جس کی مثال پوزیشنوں میں سرکاری اداروں کا حصہ بھی شامل ہے . کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ مبارکباد کے مستحق ہیں . اساتذہ اور والدین کی عزت و تکریم کے ساتھ مثبت مسابقت کی فضا برقرار رکھی جائے . انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو اپنے آفس میں مدعو کر کے عزت و تکریم دینے کا بھی اعلان کیا. تقریب میں آر پی او محمد عمر شیخ بھی موجود تھے. چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق ، کنٹرولر امتحانات چودھری مشتاق علی ، منور حسین جتوئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا . اس موقع پر سیکرٹری بورڈ راؤ شاہد محمود ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے علاوہ ڈویژن بھر کے پوزیشن ہولڈراداروں کے سربراہان ، اساتذہ ، طلبہ والدین سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھے . کمشنر رانا گلزاراحمد نے پوزیشن ہولڈرطلباؤطالبات میں انعامات تقسیم کیے . بورڈ میں پہلی مرتبہ تین طلبہ کو پہلی پوزیشن پر تین لیپ ٹاپ ، میڈلز اور دیگر انعامات دیئے گئے . انعامات حاصل کرنے والوں میں عائشہ مریم ، عائشہ نذر ، حمزہ احمد ، فائقہ طارق ، محمد سلمان فرید ، محمد صارم جاوید ، محمد ریحان ، عبدالرحمن ، عبدالواسع حسیب ، عائشہ عباس ، حورالعین ، احمد نواز ، سبزل حسین ، محمد عمران ، ایمن زہرا ، ماریہ رفیق، اور گوشین کنول شامل تھیں بہاول پور سے بیورورپورٹ ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابقکمشنربہاول پور ڈویژن نےئر اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے اور تعلیم کی مسلمہ اہمیت کو ہرقوم، معاشرے اور مذہب نے فوقیت دی ہے۔ ذہین طلبا و طالبات ملک وقوم کا اثاثہ ہیں ۔ ان کو بہترین تعلیم وتربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر انتظام میٹرک کے اعلان نتائج اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمشنر نےئر اقبال نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات ،ان کے والدین واساتذہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کامستقبل قابل اورباحوصلہ نوجوان نسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے نتائج اس بات کی نشان دہی کررہے ہیں کہ مضافاتی علاقوں کے طلبا و طالبات تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں جو ان کی محنت، لگن اور ذہانت کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے پرچوں کوسخت میرٹ اور بارہا چیکنگ کے نظام سے پڑتال کی گئی ہے اور ان تمام مراحل کی انہوں نے نگرانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈبہاول پور کی ترقی اور مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ریجنل پولیس آفیسر بہاول پورفیصل رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو عملی زندگی میں اچھا انسان اور مفید شہری بننے کی جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ اچھی روایات پر عمل پیرا ہوکر وہ ملک و قوم کی بہترانداز میں خدمت کرسکیں۔طلباء وطالبات آئندہ بھی اپنی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے اور اپنی قابلیت و محنت سے دین و دنیا کی رفعتیں پالیں گے۔قبل ازیں کنٹرولر امتحانات پروفیسر طاہر جعفری نے پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کے ناموں کا اعلان کیا اور نتائج کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری بورڈ عمران ارشد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بورڈ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن نےئر اقبال اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل رانانے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو انعامات دیے۔ میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو جدید لیپ ٹاپ اور اعزازی سرٹیفکیٹ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور گروپ وائز پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے پہلی پوزیشن پر گولڈ پلیٹڈ میڈل، میرٹ سرٹیفکیٹ اور15ہزار روپے نقد انعام، دوسری پوزیشن پر سلور میڈل، میرٹ سرٹیفکیٹ اور دس ہزار روپے نقد انعام جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو برونز میڈل ، میرٹ سرٹیفکیٹ اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔اسی طرح پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اساتذہ کو حوصلہ افزائی کے لیے انہیں گولڈ پلیٹڈ میڈل اور اعزاز ی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر