میٹرک نتائج کا اعلان ،ملتان 82.59،ڈیرہ 82.23،بہاولپور78.94فیصد،طالبات پھر چھا گئیں

میٹرک نتائج کا اعلان ،ملتان 82.59،ڈیرہ 82.23،بہاولپور78.94فیصد،طالبات پھر چھا گئیں

  

ملتان‘ ڈیرہ غازیخان‘ بہاولپور(خصوصی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سالانہ امتحان2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا،نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5ہزار69امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 86ہزار(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

784پاس اور18285فیل ہوگئے ،امتحان کا نتیجہ 82.59فیصد رہا،نتائج کے مطابق امتحان میں سائنس گروپ کے 88121امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 75516پاس ہوئے سائنس گروپ کا نتیجہ 85.70فیصد رہا،امتحان میں آرٹس گروپ کے 16948امیدواروں نے شرکت کیا ان میں سے 11268پاس ہوئے نتیجہ 66.49فیصد رہا،امتحان میں شریک ہونے والے ریگولر امیدواروں کی کل تعداد 81989رہی ان میں سے 71173پاس ہوئے ،نتیجہ 86.81فیصد رہا،اسی طرح امتحان میں آرٹس گروپ کے کل 16948امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 11268پاس ہوئے ،آرٹس گروپ کا نتیجہ 66.49فیصد رہا،میٹرک سالانہ امتحان2018ء میں مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے 86784امیدواروں میں سے اے پلس گریڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد20059رہی،17782امیدواروں نے اے گریڈ،22595امیدواروں نے بی گریڈ،20171امیدواروں نے سی گریڈ،6031امیدواروں نے ڈی گریڈ،109امیدواروں نے ای گریڈ اور 37امیدوار ایسے تھے جنہوں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے میٹرک سالانہ امتحان 2018کے نتائج کا اعلان کر دیاہے . کنٹرولر بورڈ چودھری مشاق علی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 82.23فیصد رہا . 67604طلباؤطالبا ت نے امتحان میں شرکت کی اور 55593نے کامیابی حاصل کی . ریگولر طلبہ میں کامیابی کا تناسب 86.32فیصد اور پرائیویٹ کا تناسب 67.18فیصد رہا . ریگولر طلبہ کے سائنس گرو پ میں 50579میں سے 44021کامیاب رہے . ہیومنٹیز گروپ میں 2562میں سے 1855نے کامیابی حاصل کی . مجموعی طو رپر 53141طلبہ نے امتحان دیا اور 45876کامیاب ہوئے . اسی طرح پرائیویٹ سائنس گروپ میں 12683میں سے 8750کامیاب ہوئے . ہیومنٹیز گروپ میں1779میں سے 967نے کامیابی حاصل کی مجموعی طور پر 14663طلبہ میں سے 9717نے کامیابی حاصل کی . امتحانات میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے 16کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 11کو سزائیں دی گئیں اور پانچ کیس زیرسماعت ہیں ۔ بہاول پورسے بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان میٹرک سالانہ 2018ء کے نتائج کے موقع پرکنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے میڈیا کو بتایا کہ اس امتحان میں کل 76362 امیدواران شریک ہوئے جبکہ 60280 امیدواران امتحان میں کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ کا تناسب 78.94%رہا مزید برآں امتحانی نتائج کے اعلان اور اس امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو میڈلز ، انعامات اور تعریفی اسناد کی تقسیم کے لئے ایک باوقارتقریب کا اہتمام بورڈ کیمپس آڈیٹوریم میں کیا گیا۔اس تقریب میں کمشنر و چئیر مین تعلیمی بورڈ بہاولپور جناب نئیر اقبال مہمان خصوصی تھے جبکہ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات ،ان کے والدین اور اساتذہ کرام کے علاوہ انتظامیہ کے افسران اور معززین شہر بھی شریک ہوئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -