بنیادی سہولیات ہر شہری کا حق،حکومت تعلیم ،صحت کی فراہمی یقینی بنائے :پوزیشن ہولڈرز

بنیادی سہولیات ہر شہری کا حق،حکومت تعلیم ،صحت کی فراہمی یقینی بنائے :پوزیشن ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)میڑک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تبدیلی آنی چاہیے ، بنیادی سہولیات ہرشہری کا حق ہے ، حکومت (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

تعلیم صحت کی فراہمی یقینی بنائے پوزیشن لینے والوں میں ماہم فاطمہ کا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں اساتذہ والدین کی محنت اور دعائیں شامل ہیں ، ڈاکٹر بننا خواہش ہے تاکہ ملک کے کچھ کام آسکوں، سیاست میں اتنی دلچسپی ہے کہ ملک میں تبدیلی چاہتی ہوں ،گھر والے ووٹ عمران خان کو دیں صفا نوید کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں سیاست میں دلچسپی نہیں تاہم سیاستدانوں کو چاہیے وہ عوام کا بھی خیال کریں زندگی کو آسان بنائیں ،اب تو بجلی کابل بھرنا بھی مشکل ہوجاتاہے والدین اپنے خون پیسنے کی کمائی سے پڑھارہے ہیں، خبیب رفیق کا کہنا ہے کہ اللہ کاکرم ہے کہ والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت رنگ لائی ڈاکٹر بننے کا ارادہ ہے ، پوزیشن کا یقین تھا اسی لئے اگلی کلاس کیلئے محنت جاری رکھی ہوئی ہے ، ملک کی بہتری کیلئے ہمارا گھر پی ٹی آئی کوووٹ دے رہاہے امید ہے عمران خان عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے ، محمد عمر کا کہنا ہے کہ پورا سال محنت کی سکول میں ٹیسٹ دیئے ، ڈاکٹر بن کر ملک کی خدمت کرنے کا اردہ ہے ، حمزہ خان نے کہنا ہے اساتذہ نے محنت کرائی اللہ نے پوزیشن دے دی ، محنت کا صلہ ملا، ٹیوشن بھی پڑھنا پڑی ، حکومت تعلیم کو سستی کرے جو بھی حکومت آئے وہ عوام کو بنیادی سہولیات یقینی بنائے ، محمد احمد کا کہنا ہے کہ والد ٹیچر ہیں سرکاری سکول میں پڑھ کر پوزیشن حاصل کی کوئی ٹیوشن نہیں پڑھی ،سیاست میں عمران خان پسند ہیں امید ہے وہ ملک میں تبدیلی لائیں گے ، محمد امجد کا کہنا ہے کہ مدرسہ میں پڑھتا ہوں درس نظامی کا دوسراسال ہے اساتذہ نے محنت کرائی ، دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم جاری رکھوں گا، محمد کاشف کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم کو سستی کرے ، غریب آدمی کیلئے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہے ،بنیادی سہولیات دی جائیں اس لئے عمران سپورٹ کررہا ہوں وہ کے پی کے کی طرح سرکاری سکولوں اور کالج میں تعلیم کو سستا کرے گا، سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے اس لئے مدرسے والوں نے میڑک کے امتحان کی تیار ی کرائی اللہ نے مدد کی ،مستقبل میں تعلیم جاری رہے گی ، عشا محمود کا کہنا ہے کہ حکومت پوزیشن ہولڈر کیلئے مفت تعلیم ا علان کرے ، اورتعلیم جاری رکھنے کے لئے وظیفہ دے ، فرح کا کہنا ہے کہ ملک کا ایجوکیشن سسٹم مضبوط بنایا جائے ، صحت کی سہولت دی جائے جو بھی حکومت آئے وہ ہمارے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائے ، بسمہٰ مریم کا کہنا ہے کہ محنت کی جس کا صلہ ملا مستقبل میں سی ایس ایس کرنا چاہتی ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر