میٹرک امتحان،پوزیشن حاصل کرنیوالے غریب طلبہ کے گھروں میں امید کے چراغ روشن
ملتان(خصوصی رپورٹر)میڑک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے غریب طلبا نے گھر وں میں امید کے چراغ روشن کردیئے۔ تفصیل کے مطابق میٹرک کے امتحان میں آرٹس میں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ٹاپ کرنے والی عشا محمود کو اس کے والد غربت کے باعث چھوڑ کرجاچکے ہیں وہ اپنی ماں اور نانی کے ساتھ رہتی ہے دونوں گھروں میں کام کرکے گھر چلارہی ہیں اورعشا کو پڑھا رہی جو ان کی غربت دور کرنے کی امید بن چکی ہے ، محمد امجد کے والد فوت ہوگئے، تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرسے میں داخلہ لیا ، بھائی گھر کا واحد کفیل ہے اب امجد سے بھی امیدیں باندھ لی گئی ہیں ، محمدکاشف کھیت مزدور کا بیٹا ہے سال کی فصل پر دس فیصد ملتاہے ، کاشف کو زمیندار کے طعنے نے پڑھنے پر اکسایا جو اسے کہتاتھا کہ پڑھنے کیلئے اے سی والے کمرے کی ضرورت ہوتی ہے ، اب کاشف تعلیم حاصل کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی طرف دیکھ رہا ہے ۔
امید کے چراغ