تہمینہ دولتانہ ،اسحاق خاکوانی کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف

تہمینہ دولتانہ ،اسحاق خاکوانی کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)مسلم لیگی امیدوارقومی اسمبلی این اے164بیگم تہمینہ دولتانہ اورامیدوارقومی اسمبلی این اے 163 وامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی231نواب اسحاق خان خاکوانی کے درمیان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

رات گئے خفیہ ملاقات کاانکشاف،دونوں کواپنے اپنے حلقوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے دونوں کاایک دوسرے کے تعاون پراتفاق کی اطلاعات ہیں،باخبرذرائع کے مطابق نواب اسحاق خان خاکوانی کوحلقہ این اے163میں مسلم لیگی امیدوارسیدساجدمہدی سلیم سے سخت مقابلے کاسامناہے جبکہ بیگم تہمینہ دولتانہ کوبھی این اے164میں پی ٹی آئی کے امیدوار اور طاہر اقبال چودھری کی طرف سے سخت مزاحمت کاسامناہے دونوں امیدواریقینی شکست سے بچنے کیلئے ہرحربہ استعمال کرنے میں مصروف ہیں ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ رات نواب اسحاق خان خاکوانی نے رات گئے بیگم تہمینہ دولتانہ سے ان کی رہائش گاہ پرجاکرملاقات کی اوراپنے اپنے حلقوں کی سیاسی صورتحال کے علاوہ اپنی اپنی پوزیشن پربھی تبادلہ خیال کیامعلوم ہواہے کہ دونوں نے اپنے حلقوں میں ایک دوسرے کوتعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ذرائع نے بتایاکہ بیگم تہمینہ دولتانہ سے ملاقات کیلئے نواب اسحاق خاکوانی اپنی گاڑی کے بجائے کسی دوست کی گاڑی میں گئے اوراس ملاقات کوخفیہ رکھنے کی ہرممکن کوشش کی گئی اس کے باوجودملاقات منظرعام پرآگئی رابطہ کرنے پرنواب اسحاق خان خاکوانی نے نہ صرف اس ملاقات کی تصدیق کی ہے بلکہ کہاکہ یہ ایک دوستانہ ملاقات تھی اورایسی ملاقاتیں گاہے بگاہے ہوتی رہتی ہیں انہوں نے یہ بھی بتایاکہ بیگم تہمینہ دولتانہ کے بیٹے عرفان عقیل دولتانہ بھی ان سے ملاقات کیلئے آچکے ہیں ذرائع کاکہناہے کہ دونوں امیدوارالیکشن2013میں بھی اپنے موجودہ مخالف امیدواروں سے شکست سے دوچارہوچکے ہیں اورموجودہ الیکشن میں بھی اپنے اپنے حلقہ میں مسلسل دوسری شکست سے بچنا چاہتے ہیں۔

خفیہ ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -