عوام نوکریاں فروخت کرنیوالوں کامحاسبہ کرے‘طاہر اقبال چوہدری

عوام نوکریاں فروخت کرنیوالوں کامحاسبہ کرے‘طاہر اقبال چوہدری

وہاڑی(بیورو رپورٹ + نمائندہ خصوصی) صوبہ جنوبی پنجاب محاذ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے نا ئب صدرو امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 164طاہراقبال چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قا ئد عمران خان کی جنگ لیٹروں کے خلاف ہے عمران خان کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے آج عوام کے خون پسینہ کی کمائی لوٹنے والے اڈیالہ جیل میں ہیں اب ان لیٹروں سے ایک ایک پا ئی وصول کرنے کے لیے عوام 25جو لا ئی کو"بلے"کے نشان پر مہر لگاکر پی ٹی آئی کو کا میاب کریں اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ترقیاتی منصوبوں سے کمیشن کھانے والوں اور عوام کو نوکریاں فروخت کرنے کا محاسبہ کیا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز کالونی میں سابقہ چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم کی قیادت میں منعقد ہو کارنرمیٹنگ ، بستی مصطفی آباد اڈا ذاکر آباد پر میاں تاج محمد پیر زادہ ، طہٰ مصطفی خان ملیزئی ، میاں نا ظم پیر زادہ ، محمد علی بھٹی ، میاں وارث پیر زادہ ، میاں عباس ، دانش مصطفی ودیگر نے زیر اہتمام منعقدہ کارنرمیٹنگ اور جی بلاک میں صدر انجمن مئیو اتحاد اعجا ز میواتی کے زیر اہتمام منعقدہ کارنرمیٹنگ میں الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں نا ظم پیرزادہ ، ابوبکر مصطفی خان ، عبدالستار آرائیں کے علاوہ رانا مقبول حسین ، محسن جٹ ، ملک عمران شفیع، اعظم میواتی ، شوکت آرائیں یونائیٹڈ رحمانی فاؤنڈیشن کے ممبران اور مختلف برادریوں ملک ، عباسی ، قریشی ، طور ، بھٹی ، راجپوت ، رحمانی ، عثمان علی رحمانی ، بھلر ، انصاری ، پیرزادہ ، پٹھان ، ملیزئی ، آرائیں ، گجر ، ڈوگر ، رانا سمیت دیگر سینکڑوں معز زین نے پی ٹی آئی کے نا مز د امیدواروں طا ہراقبال چودھری ، رائے ظہور احمد کھرل ، زاہد اقبال چودھری کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا اس موقعہ پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 234زاہد اقبال چودھری اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233رائے ظہور احمد کھرل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی کی جنگ عقیدہ ختمِ نبوت پر وار کرنے والی (ن) لیگ سے ہم ہم نبی اکرم کی عزت و نا مو س پر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں مگر نا موس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے عوام25جو لائی کو انتخابی نشان "بلے "پر مہر لگا کر ہمیں کا میابی سے ہمکنار کریں کامیاب ہو کر تھانہ کچہری جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کا محاسبہ کیا جا ئے گا ، اس موقعہ پر سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم ، سابق نا ظم چودھری جا وید اقبال آرائیں ، سٹی کونسلرز ظفر اقبال قریشی ، ایم مجید بھلر ، شیخ جاوید کا لا، ایم صادق کا شی کے علا وہ رانا مقبول حسین ، قاسم رحمانی ، محمد حسین حسینی ، یعقوب عباسی ، لال خان بھٹی ، چراغ دین رحمانی ، حافظ انور رحمانی ، رضوان کونسلر ، چودھری اشفاق ،، ملک اختر ندیم، وارث بھلر ، انور قریشی ودیگر نے اپنے اپنے خیالات کااظہارکر تے ہوئے کہا کہ عوام گلی محلوں اور گھر گھر پھیل جا ئیں ، قبل ازیں پیپلز کالونی کی عوام نے اپنے قائدین طاہراقبال چودھری ، زاہد اقبال چودھری ،شیخ محمد حسین اور ظفر قریشی کوکندھوں پر اُٹھا کر جلسہ گاہ لا ئے اور راستہ میں جگہ جگہ ووٹروں ، سپورٹران نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور منچلوں نے ڈھولوں کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور طا ہرا قبال ، زاہد اقبال چودھری کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر