اہلیان سادات کی سید گروپ میں شمولیت خوش آئند ہے،ڈاکٹر خاورشاہ

اہلیان سادات کی سید گروپ میں شمولیت خوش آئند ہے،ڈاکٹر خاورشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی)اہلیان سرائے سدھو کا اکٹھ ہوا جس میں مشترکہ طور پر مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم عرصہ دراز سے ہراج گروپ کو ووٹ دیتے آرہے ہیں لیکن انہوں ہر (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

موقع پر اپنے چہیتوں کو نوازا جب بھی کوئی سرکاری ملازم بھرتی ہوا یا کوئی ترقیاتی فنڈ آئے انہوں نے میرٹ پر نوکریوں اور فنڈز کی تقسیم کی بجائے صرف اپنے خاص بندوں اور اُن کے چہیتوں کو نوازا اور انہوں نے ہمارے ساتھ ہی نہیں بلکہ اہلیان علاقہ کیساتھ بھی یہی سب کچھ کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اہلیان سادات سرائے سدھو کو سید گروپ میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا اور یقین دہانی کروائی کہ اقتدار میں آکر ہراج گروپ کی جانب سے کی گئی زیادتیوں اور پندرہ سالہ مظالم کا خاتمہ کروں گا۔اس موقع پر سید منظم ترمزی، سید عمران شاہ،سید یاسین شاہ، سید نقی عباس، سید حفیظ الرحمٰن،سید یامین شاہ ،سید قمر عباس،سید احمد شاہ، سید ریاض الحسن،سید شجاعت کاظمی،سید وقار شاہ، سید علی شاہ،سید جرار شاہ، سید زوار، رضوان شاہ، سید عابد زیدی،سید باسط ترمزی،سید مشرف علی، سید نجف علی، سید اویس شاہ، سید جاوید محفوظ، سید عتیق الرحمٰن،سید شفاعت احمد، سید مبشر نذر، سید ضیاء الحسن،سید مزمل علی،سید سرفراز حسین و دیگر نے ہراج گروپ کیساتھ دیرینہ تعلق کو ختم کر کے سید گروپ کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

Back