این اے 164،عوامی پذیرائی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں:نعیم خان بھابھہ

این اے 164،عوامی پذیرائی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں:نعیم خان ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)سابق صوبائی وزیر و امیدوار قومی اسمبلی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

حلقہ این اے 164نعیم اختر خان بھا بھہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 234رانا فخر السلام نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کی طرف سے جوپذیرائی ہمارے پینل کومل رہی ہے اس سے تمام سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اوروہ اپناسیاسی مسقبل بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں لیکن اب عوام نے بھی تہیہ کرلیاہے کہ کاغذی ترقیاتی کام کرانے والوں کے الیکشن میں مستردکردیں گے وہ گزشتہ روزکرم پورمیں بہت بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرچیئرمین یونین کونسل عبدالقیوم خان کھچی،چیئرمین عرفان بورانہ کے علاوہ دیگربھی موجودتھے نعیم خان بھابھہ اوررانافخراسلام کاکہناتھاکہ کامیابی کے بعدکرم پورمیں نادرہ آفس کاقیام عمل میں لایاجائے گاتاکہ کرمپوروگردونواح کے لوگوں کوشناختی کارڈکے حصول کیلئے وہاڑی یامیلسی نہ جاناپڑے اسی طرح کرمپور،دانیوال ٹاؤن وعلاقہ بھرمیں ترجیحی بنیادوں پرگیس کی فراہمی پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹریشن پلانٹس،سیروتفریح کیلئے پارک اورعلاقہ میں سکولوں کی اپ گریڈیشن ہمارے پینل کامنشورہے۔نعیم خان بھابھہ کایہ بھی کہناتھاکہ گزشتہ وزارت کے دورمیں بھی انہوں نے متعددسکولوں کواپ گریڈکرایا۔کسانوں کوآسان شرائط پرقرضے فراہم کئے انہوں نے جلسہ کے شرکاسے اپیل کی کہ 25جولائی کے دن ہمارے پینل کے نشان ''گھڑا ''پر مہر لگا کر کا میابی سے ہمکنار کریں ان کایہ بھی کہناتھاکہ کامیاب ہوکرعوام کو انصاف انکی دہلیز پر مہیاکیا جائے گاانہوں نے عوام کویاددلایاکہ میرے وازرت کے دور میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور شعبہ زراعت سمیت ہر شعبہ نے ترقی کی ہے اب ہم پینل کے ساتھ عوامی طاقت کے نشان ''گھڑا ''پر الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پینل کا منشور عوامی خدمت ہے 25جولائی کے دن مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے ہمارا منشور تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کرکے شرافت کی سیاست کو فروغ دیناہے مخالفین ہمارے پینل کی یقینی کامیابی کو دیکھ کربوکھلاہٹ کاشکارہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف افواہیں پھیلاکرعوام میں ابہام پیداکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اس موقعہ پرمتعدد برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں نے ان کی حمایت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -