ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے

ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ال پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و امیدوار این اے 9 بونیر سرمیر خان ایڈوکیٹ نے ضلعی قیادت اور یوتھ ونگ کے جوانوں کے ھمراہ پریس کانفرنس کے دوران اتتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روائیتی طریقوں سے ھٹ کر نئے دور کے تقاضوں کے مطابق پاکستان کی تعمیر ،ترقی ،خوشحالی اور امن کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے جہا ں تک ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے تو ہر ممبر کواپنے حلقہ نیابت میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز ملتے ہیں اور اس فنڈز کا استعمال کوئی احسان نہیں ہے بلکہ عوام کا حق ہے۔انھوں نے مشرف کے دور میں ملک کی ترقی کا زکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ال پاکستان مسلم لیگ کے امیدواران مشرف دور کی ترقی کے عمل کو اگے بڑھانے کے لیے میدان میں ہیں اور عوام پرسے کہا ہے کہ وہ الیکشن مافیا کے بار بار دھوکہ میں نہ ائے بلکہ اپنی سوچ اور فکر سے ایسے امیدواروں کو کامیاب بنائیں جو ملک ،عوام اور علاقے کی استحکام،خوشحالی اور ترقی کے لیے میدان سیاست میں ہیں ۔بقول انکے بونیر پسماندگی دور کرنے میں تاحال کسی ممبر نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے ۔اسلئے تو یہاں پر کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوا ہے اور تعلیم یافتہ نوجوان مرکز میں اپنے حصے کی سرکاری نوکریوں سے محروم چلے ارہے ہیں ۔انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ منتخب ہوکر بونیر کے عوام کے حقوق کو حاصل کرکے رہونگا اور یہاں کے عوام کو اپنا پورا حق مل کر رہے گا۔انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بار بار ازمائے چہروں کو چھوڑ کر مشرف کے وژن کو اگے بڑھانے کے لیے ال پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر